روحانی سکالر سرفراز اے شاہ کا ’’ امن ‘‘ برداشت اور رواداری کے موضوع پر لیکچر

روحانی سکالر سرفراز اے شاہ کا ’’ امن ‘‘ برداشت اور رواداری کے موضوع پر ...
روحانی سکالر سرفراز اے شاہ کا ’’ امن ‘‘ برداشت اور رواداری کے موضوع پر لیکچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب اِنسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام روحانی سکالر سرفراز اے شاہ نے ’’ امن ‘‘ برداشت اور رواداری کے موضوع پر لیکچر دیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ پروگرام میں دانشوروں ادیبوں اورصحافیوں نے شرکت کی ۔ پروگرام کے آغاز میں نامور گلو کار حبیب علی نے خواجہ غلام فریدؒ کی کافی’’ ول عشق مچائی اگ سائیاں ‘‘ پیش کی۔ سرفراز اے شاہ نے کہا کہ اسلام کو عروج حضور کے اخلاق عالیہ کی وجہ سے ملا، جزیرہ عرب میں آپ نے جو امن کی شمع روشن کی اسکی روشنی دن بدن بڑھتی گئی مکہ میں جب فاتح بن کر آئے توآپ کا سر عاجزی کی وجہ سے جھکا ہوا تھا آپ نے صحابہ کرامؓ کو حکم دیا کہ کسی پر ہتھیار مت اٹھانا جب تککوئی مزاحمت نہ کرے اور آپ نے اپنے جانی دشمنوں کو نہ صرف معاف کیا بلکہ کہا کہ جو ابو سفیان کے گھر میں داخل ہو جائے اسے امان ہے۔ آج جب یورپی مسلمانوں سے سوال کیا جاتاہے وہ اسلام کی طرف کیوں راغب ہوئے تو ان کا جواب ہوتاہے کہ اسلام امن اور مروت کا دین ہے۔
ایک سوال جو اب میں انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد علماء کی وجہ سے اسلام کو نقصان بھی ہو رہا ہے بہرحال ہمیں اپنے روزمرہ کے مسائل میں آپؐ کے اسوہ حسنہ کو سامنے رکھنا چاہیے۔ ہمارے بچے وہ نہیں کرتے جو ہم کہتے ہیں بلکہ وہ کرتے جو ہمیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جب ہم خود کو ٹھیک کر لیں گے تو ہمارے بچے خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔

مزید :

کلچر -