ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی،سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار رحمان عرف بھولا کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا نے جے آئی ٹی کے سامنے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار رحمان عرف بھولا نے جے آئی ٹی کو بیان دیا ہے کہ 25 کروڑ بھتے کا تنازع تھا ، تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی گئی، زبیر چڑیا اور میں نے آگ لگانے کی پلاننگ کی لیکن آگ اتنی پھیل جائے گی اس کا اندازہ نہیں تھا۔رحمان بھولا نے جے آٹی کو بتایا ہے کہ آگ کے واقعہ کے بعد تنظیم کی 2 اہم سیاسی شخصیات نے5 کروڑ 85 لاکھ روپے فیکٹری مالکان سے بھتہ لیا ۔ ملزم نے بتایا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی سرپرستی بھی کرتا رہا ہے۔
