حکمران کرپشن ختم کرنے کے بجائے اس کی پرورش کر رہے ہیں،ارمغان صادق

حکمران کرپشن ختم کرنے کے بجائے اس کی پرورش کر رہے ہیں،ارمغان صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن کے خاتمے کی بجائے اس کی بھرپور پرورش کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج یہ تناور درخت بن گیا ہے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمران خاندان کی شفاف کرپشن کا پوسٹمارٹم ہو کر رہے گا جس سے ان کا کچاچٹھہ عوام کے سامنے آ جائے گا ۔ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں انہیں خود کو ہر صورت احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کھانے کا سلسلہ عروج پر ہے اور معتبر ادارے بھی اس کا ذکر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے بد عنوانی کسی کینسر سے کم نہیں اگر عوام چاہتے ہیں کہ اس ملک میں بسنے والے ہر پاکستانی کو صحت ‘تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر آئے تو پھر سب کو ملک میں شفاف احتساب کیلئے آواز بلند کر نا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور کرپشن کی کوکھ سے ہی تمام مسائل نے جنم لیا ہے ۔