پرویز الٰہی کی مخالفت میں مفاد عامہ کے منصوبوں میں رکاوٹ افسو سناک ہے،میاں کامران

پرویز الٰہی کی مخالفت میں مفاد عامہ کے منصوبوں میں رکاوٹ افسو سناک ہے،میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار خصوصی)مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی مخالفت میں مفاد عامہ کے منصوبوں میں رکاوٹ افسوسناک امر ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تعمیر میں تاخیر سے اس کی لاگت میں2ارب اضافہ ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میٹروبس اور میٹروٹرین اور دیگر منصوبوں کے لیے تو ہر وقت فنڈز دستیاب ہیں لیکن پنجاب اسمبلی جیسی عمارت کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے فنڈز دستیاب نہیں کیونکہ اس عمارت کی تعمیر کا آغاز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کیا تھا اور اس پر 50فیصد سے زائد کام مکمل بھی ہوچکا تھا لیکن چوہدری پرویز الہٰی سے سیاسی مخالفت کی بناء پر موجودہ حکومت نے تاحال اس کی تعمیر کو التواء کا شکار بنایا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی عمارت بروقت تعمیر نہ ہونے سے اس کی تعمیر اور تخمینوں میں بار بار اضافہ ہوتا رہا ہے اوربروقت تعمیر نہ ہونے سے اب اس عمارت کی تعمیر کے اخراجات میں 2ارب کا اضافہ ہوچکا ہے جو قومی خزانہ پر بوجھ ہے اگر اس عمارت کو بروقت تعمیر کرلیا جاتا تو 2ارب کا اضافی بوجھ قومی خزانے پر نہ پڑتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ خادم اعلیٰ پنجاب اسمبلی کی عمارت پر اپنے نام کی تختی لگالیں لیکن اس کی بروقت تعمیر مکمل کی جائے ۔