پیپلز پارٹی نے دھرنے کے دوران جمہوریت کو سہار ا دیا،مہرین انور راجہ
لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی اور پھر کوئی نہیں بول سکے گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ہمارا کوئی کرپشن سیکنڈل نہیں لیکن حقائق پوری دنیا جانتی ہے ،ہم نے دھرنے کے دوران حکومت کو نہیں جمہوریت کو سہارا دیا کیوں کہ جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے ،مسلم لیگ ن جمہوریت کو جمہوری نظام کی طرح چلائے تو بہتر ہے یہاں تمام فیصلے وزیراعظم خود کرتے ہیں اور کسی وزیر کو ان فیصلوں بارے علم نہیں ہوتا ، اس ملک میں ایسی جمہوریت نہیں چاہیے کہ لوگ کہیں کہ شخصی نظام حکومت ہے ۔
