کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی

کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے خوشخبری، کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی۔اکبرایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی ٹکٹیں pakrail.gov.pk پر بک کی جا سکتی ہیں۔کوئٹہ جانے اور آنے کے لئے ای ٹکٹنگ کی سہولت وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر فراہم کی گئی۔ عوام اگلے ایک ماہ تک کے لئے اکبرایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی نشست اپنے گھر یا موبائل کے ذریعے بک کروا سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -