ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے گریڈ 18 اور گریڈ 17 کے کئی افسران تبدیل
اسلام آباد(کرائمز رپورٹر)ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے،گریڈ 18 اور گریڈ 17 کے کئی افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق گریڈ 16 کے ملک احسن جاوید کرائم برانچ سرکل سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تعینات کردیا گیا ہے،گریڈ 17 کے خرم سعید رانا کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرسے اکنامک کرائم ونگ بھیج دیا گیا،گریڈ 17 کے عدنان احمد خان کوکوئٹہ سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جانے کا پروانہ مل گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائرکٹر مبشر ترمذی ڈی ایس آر سے اے ڈی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ مقررکیا گیا ہے،گریڈ 17 کے عدنان احمد خان کوئٹہ سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیج دیا گیا،ڈپٹی ڈائرکٹر انٹر پول نعمان اشرف بودلہ سربراہ سائبر کرائم ونگ اسلام آباد سرکل تعینات جبکہ ڈپٹی ڈائرکٹر جاوید اقبال ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے ای جی او اے بھیج دیا گیا،گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائرکٹر خالد محمود اختر کو حقوق دانش شعبہ میں تعینات کردیا گیا
