اسلام آباد،جماعۃ الدعوۃ کابھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد،جماعۃ الدعوۃ کابھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 1971ء میں بھارت نے بین الاقوامی بارڈر کراس کر کے پاکستان پر فوج کشی کی ، مکتی باہنی کو کھڑا کیا اور وطن عزیز پاکستان کے ایک حصہ کو الگ کر دیا گیا۔ امریکہ و یورپ اور ملکوں کے فیصلے کرنے والی سلامتی کونسل سارا منظر دیکھتے رہے لیکن بھارتی دہشت گردی کو روکنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس طرح سقوط مشرقی پاکستان کا دلخراش سانحہ دیکھنے میں آیا، شام میں بشار الاسد کی فوجیں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں ، پاکستان معصوم لوگوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کیا،وہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کی دنیا میں کہیں اجازت نہیں لیکن بھارت کر رہا ہے۔اپنا دہشت گردانہ چہرہ چھپانے کے لئے ہمیشہ مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا۔ہاکستان کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہونے کا کردار ادا کرے،پہلے مودی نے دھمکی دی پھر راجناتھ آیا اور کہا کہ پاکستان کے اب دس ٹکڑے کریں گے۔یہ راجناتھ کی زبان نہیں بلکہ مودی سرکار کی زبان ہے، راج ناتھ سن لے اب پاکستان کے نہیں بلکہ بھارت کے ٹکڑے ہوں گے ، کشمیر آزاد ہو گا ، حیدر آباد اور جونا گڑھ کی ریاستوں کو بھی آزاد کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار سقوط ڈھاکہ میں بھارتی کردار ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور شام میں بشار الاسد کی فوجوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کرنل ( ر) نذیر احمد ، مسؤل اسلام آباد شفیق الرحمن ، مطیع اللہ ، قاری عبداللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء جوش و خروش سے کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ، شامی مسلمانوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ،حافظ سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، سقوط ڈھاکہ قرض بھی ہے اور فرض بھی کے نعرے لگاتے رہے ۔ کرنل (ر) نذیر احمد نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ساز ش کے تحت ظلم اور جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے مشرقی پاکستان کو الگ کیا گیا۔ ہم اس تقسیم کو تسلیم نہیں کرتے۔ جس طرح لاالہ الااللہ کے کسی حصہ کو الگ نہیں کیا جاسکتا اسی طرح اس کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو بھی الگ الگ حصوں میں قبول نہیں کیاجاسکتا۔بھارت کے وزیر اعظم نے عالمی میڈیا کی موجودگی میں اعتراف کیا کہ مشرقی پاکستان کو علیحدہ کرنے کی سازشوں میں بھارتی فوج نے عملی کردار ادا کیا بھارت آج بھی پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھ رہا ہے ، بلوچستان فاٹا اور کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی خفی ایجنسی کے ایلکار ملوث ہیں جس کے ثبوت موجود ہے پاکستان کے خلاف آبی جنگ کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ بھارت آبی جارحیت کے مظاہرے بھی کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ وقت اہلیان پاکستان کے اتحاد کا ہے بیرونی قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت، لسانیت اور صوبائیت پرستی پروان چڑھانے کی سازشیں کر رہی ہیں، اسمبلی میں جمہوری تماشہ لگانے کی بجائے قوم کو یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم ہند کے موقع پر حیدرآباد دکن ، جونا گڑھ اور دیگر مسلم اکثریتی ریاستوں نے بھی لاالہ الااللہ کی خاطر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا مگر انگریز اور ہندو کے گٹھ جوڑ کے نتیجہ میں یہ علاقے پاکستان کے ساتھ شامل نہ ہو سکے۔ آج کشمیر ی مسلمان بھی اسی کلمہ کیلئے پاکستان سے ملنا چاہتے ہیں لیکن بھارت سرکار کی جانب سے ان پر بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ کے مخلص بندوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت بلوچستان، سندھ اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی آگ بھڑکار ہا ہے اور مشرقی پاکستان والا کھیل کھیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انڈیا کو یا د رکھنا چاہیے کہ یہ 1971ء والا پاکستان نہیں ہے۔یہ اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہے اور پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار ہے جماعۃ الدعوۃ کے مسؤل شفیق الرحمن نے کہا کہ ترکی کی طرح پاکستان کو بھی شام میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردا ر ادا کرنا چاہیے شامی فوج نہتے شہریوں کو کیمیل ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے بشار الاسد اقتدار کی خاطر لاکھوں مسلمانوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا چکا ہے حلب میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے عالمی اداروں ، او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ ظلم کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا اللہ کی مدد ہمیشہ مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے بشار الاسد اور اس کی فوجیں اللہ کے عذاب سے ڈریں شفیق الرحمن نے کہا کہ کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے لیکن افسوس آج کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں انہیں شرم آنی چاہیے بھارت لائن آف کنٹرول پر مسلسل نہتے شہریوں پرفائرنگ کر کے ان کو قتل کر رہا ہے بلوچستا ن اور فاٹا میں اس کی خفیہ ایجنسی کے اہلکار دہشت گردی کروا رہے ہیں لیکن ہمارے مشیر خارجہ کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بچوں،عورتوں،جوانوں،بوڑھوں ،حریت قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہیں اللہ نے عظیم استقامت سے نواز ا اورانہوں نے تاریخ کی طویل ترین تحریک برپا کی انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کشمیریوں کی ہے ۔ہم سب کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں۔جیلوں میں ظلم سہنے والے،سنگ بازی کرنے والے،مساجد کمیٹیوں کے لوگ عظیم کردار ادا کر رہے ہیں،شبیراحمد شاہ گرفتار ہیں،مسر ت عالم لمبی قید کاٹ رہے ہیں یہ سب وہ لوگ ہیں جنہوں نے آزادی کی تحریک کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔انڈیا کی آٹھ لاکھ فوج اور متشدد قوم پرست تنظیموں کے ذریعے تحریک کو روکا گیا اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کی گئی،پہلے جموں میں خون بہایا گیا اور مسلمانوں کو ہجرت پر مجبور کیا گیا ،اب بی جے پی کی حکومت وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے۔شفیق الرحمن نے کہا کہ بھارت نے بوکھلاہٹ میں دعوے کئے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتا،راجناتھ کے اس اعلان کو اعلان جنگ سمجھتے ہیں۔کب تک دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کر کے دہشت گردانہ چہرہ چھپاؤ گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں دباؤ کا شکار ہیں اور مجبور ہیں،کشمیری پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں ،وہ پاکستان سے رشتہ کیا کے نعرے لگاتے ہیں اور پاکستان کا پرچم اٹھاتے ہیں ،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں دفن کر رہے ہیں۔برہان وانی شہید کے جنازے سے لے کر آج تک ایک سو ساٹھ دن میں شہداکے جنازے سبز ہلالی پرچم میں اٹھے ۔آر پار کے کشمیری ایک ہو چکے ہیں۔بھارت بکھرنے والا ہے اور وہ دن دور نہیں جب بھارت کے ایک نہیں دس ٹکڑے ہوں گے ۔