سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے ملک و قوم کی تقدیر بدل جائیگی ، اسد قیصر
ورڈھیر(نمائندہ خصوصی)سپیکرصوبائی اسمبلی اسد قیصر نے تحصیل ہیڈکوارٹر لاہور میں سٹیدیم کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ 46 ارب ڈالرکاسی پیک ایک ایسا چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہے جس سے پاکستان حقیقی معنوں میں بڑی معاشی طاقت بنے گا اسی منصوبہ سے ہمارے ملک وقوم کا تقدیر بدل جائیگا جس پر ہم چائنہ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی اس کارنامے کو سراہتے ہیں جسمیں چائنہ پاکستان کے مفادات مشترک ہیں ہم منصوبہ کے مخالف نہیں لیکن تبدیلی روٹ کرکے خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کو منصوبہ کی افادیت سے محروم رکھتے ہوئے حویلیاں سے اسکی روٹ راولپنڈی اور لاہور(پنجاب)کی جانب موڑ دی گئی ہے جسکے خلاف 25 دسمبر کو صوابی کے زیدہ سٹی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائد عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام کے حق کیلئے آواز بلند کریں گے سپیکر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ میں پختونوں کی محرومیت کے خلاف آواز اٹھانے میں اگرمیراعہدہ بھی چلاجاتا ہے توپرواہ نہیں لیکن سی پیک کے ثمرات سے پختونوں کی محرومی برادشت نہیں کرسکتا اگر اس جنگ میں خدانخواستہ ہم ناکام ہوگئے تو قوم کے بچے اوراگلی نسل ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی اور ہمارے صوبے کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا اس سلسلے میں ہمارا مطالبہ ہے کہ 600 کلومیٹرکم مسافت والی سیدھی روٹ تاکوٹ کے بعد شانگلہ، سوات، تھانہ اور ملاکنڈسے ہوتا ہوا پشاور سے ڈی آئی خان وغیرہ کی جانب لے جایا جائے اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حلقہpk-34 میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 5 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس فراہمی پر پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع بھی کر لیا ہے ساراخرچہ ہم خود برداشت کرتے ہوئے بھی وزیر اعظم گیس فراہمی کی اجازت دینے پر آمادہ نہیں اور حیران ہوں کہ امیرمقام یہاں گیس فراہمی کاافتتاح کیسے کر رہے تھے جبکہ یاد رکھیں کہ مسلم لیگ کے کھاتہ میں ہمارا صوبہ سرے سے ہے ہی نہیں پہلے میاں نوازشریف نے گدون انڈسٹرئیل سٹیٹ سے ساری مراعات چھین کر پھر غازی بروتہ کی شکل میں پختونوں سے دریا کا پانی بھی چھین گئے اور افسوس کی بات یہ کہ اُس وقت پختونوں کے حقوق کا نعرہ لگانے والی اے این پی بھی مسلم لیگ کی اتحادی جماعت تھی اور آج پھر اے این پی صوابی کے سادہ لوح پختونوں کو ورغلاتے ہوئے ایک بار پھر انہیں سبزباغ دکھانے صوابی میں سرگرم ہوگئی ہے حالانکہ جب حیدر ہوتی وزیراعلیٰ رہیں تو اُس وقت انہیں صوابی کی عوام یاد نہیں رہیں ان سے کبھی ملنا بھی گوارا نہیں کرتے تھے اور صوابی کے عوام کاخوب مذاق اڑاتے ہوئے وزیرجیل خانہ جات اور عشر وزکوٰۃ کی وزارت دے رکھی تھی کہ یہ منصب وعہدہ سرے سے کسی حکومت میں ہوتا ہی نہیں جبکہ انکے دورمیں صوابی کے چارباغ میں ایک بائی پاس روڈ منظور ہوئی تھی جسکا ٹینڈر بھی ہوا تھا لیکن حیدر خان نے وہ روڈ مردان لے جاکرکہا کہ صوابی کے لوگ سڑکوں پر کیا کرتے ہیں جسکے مقابلہ میں تحریک انصاف نے صوابی کا شملہ اونچا کیا 9 سال تک پارٹی کی صوبائی صدارت صوابی کے نام کی ، سپیکر ، سینئروزارت، وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی جیسے بڑے بڑے عہدے صوابی کی نذر کردئیے جسکی بدولت بڑے بڑے منصوبے جیسے پی اے ایف کیڈٹ کالج ،پی اے ایف ڈگری کالج، 200 بیڈ ہسپتال،خواتین ٹیکنیکل سنٹرموضع نبی کے مقام پر لاسکے ،صوابی خواتین یونیورسٹی شروع کرائی ، میڈیکل کالج میں کلاسزکا اجراء ہوا، تربیلہ کی بجلی یہاں فراہمی سے بجلی کی کمی کا مسئلہ حل کرایااوریہاں پر بجلی کے فیڈرزسب لوگ جانتے ہیں کہ یہ میری مرہون منت کارنامے ہیں اور الحمدللہ جو وعدے صحت اور تعلیم کے کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیں انصاف صحت سہولت پروگرام عوام کیلئے بڑانایاب تحفہ ہے ۔
