الخدمت کے تحت 50خاندانوں میں سولر لائیٹس تقسیم

الخدمت کے تحت 50خاندانوں میں سولر لائیٹس تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی طرف سے ضلع بدین کے نواحی علاقے میں شمسی توانائی سے چلنے والی 50لائیٹس تقسیم کی گئیں ۔ تحصیل ٹنڈو باگو کے پسماندہ گاؤں میں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رہائشیوں میں سولر لائیٹس تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بدین اللہ بچایو سمیت قرب نواح کے موثر افراد نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر الخدمت بدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے ، بجلی جیسی اہم ضرورت کی عدم دستیابی کی وجہ سے الخدمت سے سولر لائیٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ، شمسی توانائی سے چلنے والے لائٹ چھوٹے کاروبار والے مر د حضرات اور اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے کاروبار میں بھی بہتری آئے گی ، اس موقع پر مستفید افراد نے خوشی اور تسکین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رات کے اوقات میں بجلی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے معمولاتِ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ، الخدمت کی فراہم کردہ سولر لائیٹس ہمارے کاروبار اور گھروں میں آسانی اور سکون کا باعث بنیں گی ، تقریب میں موجود علاقے کے موثر افراد نے بھی الخدمت کاوشوں کو سراہا ۔