شبقدر ،کار اور رکشہ میں تصادم خاتون سمیت 4 زخمی

شبقدر ،کار اور رکشہ میں تصادم خاتون سمیت 4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر حاجی زئی کے قریب موٹر کار اور رکشہ کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی خاتون کی حالت تشویشناک پشاور منتقل ۔تفصیلات کے مطابق شبقدر پشاور روڈ پر حاجی زئی کے قریب تیزرفتار موٹر کار رکشہ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت راشد ساکن ترخہ ۔خان زمان ولد محمد زمان ساکن غریب آباد شبقدر اور عجیب الرحمن زخمی ہو گئے زخمیوں میں خاتون کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے شبقدر لایا گیا جہاں ان کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا پولیس تھانہ شبقدر کے مطابق موٹر کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔