اوپن یونیورسٹی طلبہ سے لیپ ٹاپ حصول کیلئے 26دسمبر تک درخواستیں طلب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے "وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز III "کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے درخواتیں طلب کی گئی ہیں۔ http://pmnls.hec.gov.pkویب سائٹ پر موجود سٹوڈنٹس سروس پورٹل میں موجودہ پروفائل کو اپ ڈیٹ کرنے یا نئی رجسٹریشن کے لئے طلبہ کو آن لائن درخواست جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 26۔دسمبر مقرر ہے۔ پی ایچ ڈی )چار/پانچ سالہ (ٗ ایم ایس/ایم فل )دو سالہ(ایم بی اے )ڈیڑھ ۔اڑہائی اور ساڑھے تین سالہ(ٗ ماسٹر )دو سالہ(اور انڈر گریجویٹ )چار/پانچ سالہ(پروگراموں میں داخل طلبہ و طالبات جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتے ہوں ٗ درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ اہلیت چیک کرنے ٗ سوالات اور رہنمائی حاصل کرنے کے لئے طلبہ و طالبات pmnls@aiou.edu.pkپر بذریعہ ای میل رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر 051-9057813یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے ماسٹر ٗ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے 2500 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق "وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم " طلبہ و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں بطور خاص ان کے ریسرچ کام میں انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسیکم نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ یہ ریسرچ کلچر کے فروغ میں نہایت اہم کردار بھی ادا کررہی ہے۔
