طیارہ حادثہ :آخری مرحلے میں11افراد کی میتیں چترال پہنچا دی گئیں
چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق 11افراد کی میتیں چترال پہنچا دی گئیں ۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ 11افراد کی میتیں لیکر خصوصی طیارہ چترال پہنچ گیا ہے تاہم ابھی بھی 3غیر ملکی افراد کی میتیں پمز کے سرد خانے میں موجود ہیں ۔
نوکنڈی : کوئٹہ سے آنیوالی کوچ اور ٹرالر میں تصادم ، 7جاں بحق ،8زخمی
آخری مرحلے میں 11افراد کی میتوں کو سی 130پر چترال پہنچایا گیا ہے جو ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیںتاہم ان میں سے 6افراد کا تعلق چترال کے ایک ہی خاندان سے ہے ۔ گزشتہ روز شہزادہ فرحاد عزیز اور انکی صاحبزادی طیبہ عزیز ، چترال کے شاہی خاندان کے افراد سمیت 6مسافروں کی میتوں کو چترال میں سپرد خاک کیا گیا تھا ۔
