آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انتہائی بدترین کارکردگی کے باوجود بلے بازوں نے انتہائی دلچسپ ریکارڈ بنا ڈالا

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انتہائی بدترین کارکردگی کے باوجود بلے بازوں نے ...
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انتہائی بدترین کارکردگی کے باوجود بلے بازوں نے انتہائی دلچسپ ریکارڈ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انتہائی بدترین کارکردگی کے ذریعے شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد ایک دلچسپ ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔

وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے ٹیم میں واپسی کیلئے پی سی بی کو خط لکھ دیا
تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ کر ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کیا اور تیسری وکٹ سے آٹھویں وکٹ تک یعنی 5 کھلاڑیوں نے مجموعی سکور میں صرف 24 رنز کا اضافہ کیا جو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان بنایا گیا سب سے کم سکور ہے۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 429 رنز کے جواب میں پاکستانی بلے باز کریز پر آ کر یوں واپس جاتے رہے جیسے بیٹنگ کرنے نہیں بلکہ صرف پچ کا معائنہ کرنے کیلئے تھے آئے۔ ایک جانب جہاں پاکستان کے 5 کھلاڑی 24 رنز کا اضافہ کر سکے تو وہیں آخری دو کھلاڑیوں نے 75 رنز کا اضافہ کر کے ایک دلچسپ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 429کے تعاقب میں قومی ٹیم 142پر ڈھیر ، کینگرو ز کی بیٹنگ جاری ، لائیو اپ ڈیٹس ، لائیو میچ
پاکستان کے 67 رنز پر 8 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے تھے اور کریز پر سرفراز احمد اور محمد عامر موجود نے جنہوں نے نویں وکٹ کی شراکت میں 54 رنز جوڑے۔ اس موقع پر محمد عامر آﺅٹ ہو گئے تو راحت علی میدان میں آئے اور سرفراز احمد کیساتھ مل کر 21 رنز کی شراکت داری قائم کی اور مجموعی سکور کو 142 تک پہنچا دیا۔ پاکستان کی جانب سے آخری 2 وکٹوں میں بنایا جانے والا یہ دوسرا سب سے زیادہ سکور ہے۔

مزید :

کھیل -