رائیونڈ: ڈینٹل کالج کا طالبعلم مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی کے باعث کمرے میں جاں بحق

رائیونڈ: ڈینٹل کالج کا طالبعلم مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی کے باعث کمرے میں ...
رائیونڈ: ڈینٹل کالج کا طالبعلم مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی کے باعث کمرے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) شریف ڈینٹل کالج رائے ونڈ کا فورتھ ایئر کا طالب علم اسجد جاوید مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا۔ متوفی تحصیل ہسپتال فورٹ عباس کے ایم ایس کا بیٹا تھا اسجد جاوید گزشتہ شب نزدیکی آرمی ویلفیئر ٹرسٹ رہائشی سکیم کے کرایہ پر لئے گئے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ساتھیوں نے انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع کی، رائے ونڈ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں بھجوادی، کمرے میں منشیات بھی برآمد ہوئی۔ رات گئے تک ہسپتال انتظامیہ سیاسی بنیادوں پر معاملہ کو دبانے کیلئے کوشش کرتی رہی۔ پولیس طالب علم کی موت کی اصل وجوہات تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

بھارت میں شوہر نے نوبیاہتہ دلہن کو دوستوں کیساتھ ملکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج

اطلاع ملنے پر متوفی کے والد ڈاکٹر محمد جاوید اپنی اہلیہ عطیہ جمال کے ساتھ لاہور پہنچ گئے۔ ڈاکٹر محمد جاوید نے نوائے وقت کے ٹیلیفونک استفسار پر بتایا موت کی وجہ غالباً کچھ کھانے سے ہوئی ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ہفتہ صبح دس بجے گورنمنٹ ہائی سکول کے گراﺅنڈ میں ادا کی جائیگی۔

مزید :

لاہور -