لوگ مجھے جلد باز کہتے ہیں مگر یوٹرن نہیں لیتا اور وعدہ پورا کرتا ہوں : شہباز شریف

لوگ مجھے جلد باز کہتے ہیں مگر یوٹرن نہیں لیتا اور وعدہ پورا کرتا ہوں : شہباز ...
لوگ مجھے جلد باز کہتے ہیں مگر یوٹرن نہیں لیتا اور وعدہ پورا کرتا ہوں : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2014ءمیں پاکستان کا ڈھڑن تختہ کرنے کی کوشش کی گئی ، دھرنے والے ملک میں ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں ۔ اسلام آباد کو بھی لاک ڈاﺅن کرنے کی کوشش کی گئی ۔

بھکر میں ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے عربی زبان میں خطاب کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے جلد باز کہتے ہیں لیکن میں یوٹرن نہیں لیتا۔ خوب سے خوب تر کی تلاش ہے ۔”میں یو ٹرن نہیں لیتا وعدہ پورا کرتاہوں “۔ جلد کسانوں کو 100ار ب کے بلاسود وقرضے دیں گے ۔ اگلے سال کے آخر تک بجلی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا ۔

سندھ سیکرٹریٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، سیکیورٹی سخت کر دی گئی

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حا لات وزیراعظم کی قیادت میں بہتر سے بہتر ہورہے ہیں،دھرنے کے باوجود ترقی کا عمل نہیں رکااور بہت جلد ملک میں بجلی کی وافر مقداد ہوگی ۔اب راتوں میں اندھیرے نہیں ہونگے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بہت جلد ملک میں بجلی کی وافر مقداد ہوگی ،میں نے6 مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا وعدہ کیاتھا۔ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔بھکر میں ہسپتال قطرحکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

بھکر -