مزار قائد کیلئے فانوس کا تحفہ دونوں ملکوں کی قریبی دوستی کی نشانی، چین پاکستان کی ترقی کا خواہشمند ہے: چینی صدر کا پیغام

مزار قائد کیلئے فانوس کا تحفہ دونوں ملکوں کی قریبی دوستی کی نشانی، چین ...
مزار قائد کیلئے فانوس کا تحفہ دونوں ملکوں کی قریبی دوستی کی نشانی، چین پاکستان کی ترقی کا خواہشمند ہے: چینی صدر کا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جنگ پنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی ترقی کا خواہشمند ہے۔ مزار قائد کیلئے فانوس کا چینی تحفہ دووں ملکوں کی قریبی دوستی کی نشانی ہے۔تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر نئے نصب کئے گئے فانوس کے افتتاح کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین کیساتھ چینی صدر سن وی ڈونگ، میئر کراچی اور دیگر صوبائی وزراءبھی شریک ہوئے۔

صدر مملکت کی مزار قائد پر حاضری، نئے فانوس کا افتتاح، پاک، چین دوستی وقت گزرنے کیساتھ مضبوط تر ہو رہی ہے: ممنون حسین
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے چینی صدر شی جن پنگ کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جس میں چینی صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے اور چین پاکستان کی ترقی کا خواہشمند ہے۔ چین نے 46 سال قبل پاکستان کو فانوس کا تحفہ دیا، فانوس دونوں ملکوں کی قریبی دوستی کی نشانی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -