وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے جدید ترین گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے جدید ترین گریٹر اقبال پارک کا وزیر اعظم محمد نواز شریف نے افتتاح کردیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کردیا ہے،یہ پارک بین الاقوامی طرز کا ہے،یہ125ایکڑ پر محیط ہے، اس میں میوزیکل فوارے لگائے گے ہیں،دلکش قمقمے دل موہ لینے والے ہیں،یہ منصوبہ ترکی کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے،گریٹر اقبال پارک میں لائبریری،اوپن ایئرجم اور فوڈ کورٹ بنایا گیا ہے،گریٹر اقبال پارک میں تحریک پاکستان میوزیم بنایا گیا ہے۔
