چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کے سینئر جج پر حملہ آور ہو کر عدلیہ کی تضحیک کی :شاہ محمود قریشی

چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کے سینئر جج پر حملہ آور ہو کر عدلیہ کی تضحیک کی :شاہ ...
چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کے سینئر جج پر حملہ آور ہو کر عدلیہ کی تضحیک کی :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ایک سینئر جج آف سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوگئے اور انہوں نے عدالت عظمی کی تضحیک کی ہے۔

سانحہ کوئٹہ،وزیر داخلہ کا کمیشن انکوائری رپورٹ چیلنج کرنے کا اعلان، عہدہ نہیں عزت پیاری، پیسے کو ذریعہ سیاست نہیں بنایا: چوہدری نثار

وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کی تضحیک کی، ان کا بات کرتے ہوئے لہجہ بھی درست نہیں تھا، اگر ان کو اعتراض تھا تو وہ خط لکھ کر جج صاحب کو اپنا موقف پیش کرسکتے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرکے دو اداروں کے درمیان محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کردی جس سے لگتا ہے ایک ایگزیکٹوجوڈیشری سے ٹکراو کے موڈ میں ہے، وہ ایک سینئر جج آف سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوگئے جو کہ ایک خطرناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ  نے نیوز کانفرنس میں نامناسب انداز اپنایا۔

مزید :

قومی -