آپ کو کھلائے جانے سے پہلے برائلر مرغیوں کو کس طرح رکھا جاتا ہے، انہیں پالا کس طرح جاتا ہے؟ تہلکہ خیز حقیقت سامنے آگئی، جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل برائلر مرغی کے گوشت کی کھپت شاید باقی تمام اقسام کے گوشت سے زیادہ ہے لیکن میل آن لائن نے برائلرمرغیوں کو پالنے کے ایسے کراہت آمیز طریقے کا انکشاف کیا ہے کہ جان کر آپ کا اس گوشت سے من کھٹا ہو جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مرغیاں بڑے بڑے شیڈز میں اس طرح پالی جاتی ہیں کہ مردہ مرغیاں بھی وہیں پڑی بدبو چھوڑ رہی ہوتی ہیں۔ ان مرغیوں کے لیے انتہائی کم جگہ ہوتی ہے اور یہ آپس میں اس قدر پھنسی ہوئی ہوتی ہیں کہ ان کے لیے پر پھیلانا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ان پریشان حال مرغیوں کو کھڑے ہونے کے لیے بھی خاصی تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔
اپنی جان بچانے کے لئے سانپ کی ایسی اداکاری کہ دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے
جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمPETA کے کارکنوں نے گزشتہ دنوں برطانیہ کی دو معروف برائلر کمپنیوں کے فارمز کے دورے کیے اور وہاں کی ناگفتہ بہ صورتحال کی تصاویر منظر عام پر لے کر آئے۔ ان کارکنوں کا کہنا تھا کہ ”ان مرغیوں کو خوراک اور پانی تک پوری رسائی حاصل نہیں ہوتی۔ تنگ جگہ کے باعث اکثر مرغیوں کو پانی کے برتنوں تک پہنچنے کے لیے خاصی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس برانڈ کی برائلر مرغی خرید رہے ہو، کیونکہ ان کے فارمز کی صورتحال لگ بھگ ایک جیسی ہوتی ہے اور تمام برانڈز کی مرغیاں ایک ہی جیسی کراہت آمیز جگہ پر پرورش پا کر آپ تک پہنچ رہی ہوتی ہیں۔ ان کی پرورش کی جگہ سے تعفن اٹھ رہا ہوتا ہے اور مردہ مرغیاں بھی وہیں پڑی گل سڑ رہی ہوتی ہیں۔“


