دوران پرواز پائلٹ ایسا لباس پہن کر جہاز میں پھرنے لگا کہ مسافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ائیرلائن انتظامیہ بھی شرمندہ ہوگئی کیونکہ۔۔۔

دوران پرواز پائلٹ ایسا لباس پہن کر جہاز میں پھرنے لگا کہ مسافروں کی آنکھیں ...
دوران پرواز پائلٹ ایسا لباس پہن کر جہاز میں پھرنے لگا کہ مسافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ائیرلائن انتظامیہ بھی شرمندہ ہوگئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی مونارک ایئرلائنز(Monarch Airlines) کا ایک پائلٹ گزشتہ دنوں دوران پرواز ایسا لباس پہن کر جہاز میں پھرنے لگا کہ مسافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ویڈیو منظرعام پر آنے پر ایئرلائنز کی انتظامیہ بھی شرمندہ ہو گئی اور پائلٹ کی سرزنش کر دی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ پائلٹ کرسمس جمپر(کرسمس کے موقع پر پہنا جانے والا رنگ برنگا سویٹر)پہن کر جہاز میں گھومتا رہا۔ پھر کیبن میں بیٹھ کر ایئرہوسٹسز کے ساتھ ہلاگلا کرتا رہا اور سب مل کرمٹھائی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

’بوڑھا مسافر اپنے ساتھ جہاز میں جنسی گڑیا ساتھ لے کر آیا اور پھر۔۔۔‘ جہاز میں بیٹھے لوگ کانوں کو ہاتھ لگانے لگے
کیبن کے عملے نے اس سارے شغل کی ویڈیو بنا کر سنیپ چیٹ پر پوسٹ کر دی جو آن کی آن میں انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے مٹھائی کا پیکٹ گود میں رکھا ہوتا ہے اور ایئرہوسٹسز اپنی مدد آپ کے تحت پائلٹ کی پشت سے ہاتھ بڑھا کر مٹھائی اٹھا رہی ہوتی ہیں۔اس کے بعد وہ کاغذ کے لمبوترے کان اور داڑھی وغیرہ لگا کر بھی کرسمس سے پہلے ہی کرسمس کی خوشی مناتے رہے۔ مونارک ایئرلائنز کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”یہ تہوار منانے کا انتہائی نامناسب طریقہ تھا۔ تاہم ہمیں پوری تسلی ہے کہ اس سے مسافروں کے تحفظ کو کوئی خدشہ لاحق نہیں ہوا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -