سانحہ 12 مئی ،دہشت گردوںاورٹارگٹ کلرزکی فہرست تیار، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل

سانحہ 12 مئی ،دہشت گردوںاورٹارگٹ کلرزکی فہرست تیار، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ...
سانحہ 12 مئی ،دہشت گردوںاورٹارگٹ کلرزکی فہرست تیار، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ 12 مئی ،دہشت گردوںاورٹارگٹ کلرزکی فہرست تیارکرلی گئی ہے جبکہ 12 مئی کے حادثے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نے دباو میں آکر پریس کانفرنس کی،سپریم کورٹ میں بات کرنی چاہیے تھی:فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کومنطقی انجام تک پہنچانے کافیصلہ کرلیا ہے ، ملزموں کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ تیار کرلی گئی ہے کہ سانحہ12مئی میں کون ملوث تھا۔رپورٹ کے مطابق ڈرگ روڈسے ایئرپورٹ تک سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو ایم پی اے نے ہیڈ کیا تھا جس میں 21 کارندے شامل تھے۔ ٹارگٹ کلرزکی ٹیم میں عرفان،فراز،عدنان اور شاکرشامل تھے جبکہ واجدوجی،نوید ،ندیم ،دانش اورکاشف نامی شخص نے شہریوں پرگولیاں برسائیں تھیں۔

مزید :

کراچی -