کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،1 فرار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بی ایریا سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک فرار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ او ر لوگوں سے جبریچھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
