گھریلو جھگڑے ختم ہو چکے ہیں،ایک اور ٹائیٹل جیت کر پاکستان آوں گا:باکسرعامر خان

گھریلو جھگڑے ختم ہو چکے ہیں،ایک اور ٹائیٹل جیت کر پاکستان آوں گا:باکسرعامر ...
گھریلو جھگڑے ختم ہو چکے ہیں،ایک اور ٹائیٹل جیت کر پاکستان آوں گا:باکسرعامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اب میرے تمام گھریلو جھگڑے مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں،جھگڑے کے دوران میں غیر جانبدار رہا تھا۔

سپر لیگ خود مختار کمپنی، وزیراعظم، نجم سیٹھی ودیگر کو نوٹس
تفصیلات کے مطابق عامر خان چیریٹی فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب میں بڑے مقابلے لڑنا چاہتا ہوں ،باکسنگ کاایک اور بڑا ٹائیٹل جیت کر پاکستان آوں گا۔گھریلو جھگڑے توگھر گھر کی کہانی ہے،ہمارے جھگڑے اب ختم ہو گئے ہیں۔عامر خان نے تھر میں 200 کنویں لگانے کا اعلان بھی کیا،تقریب میں ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ باکسر عامر خان کے والدین اور ان کی اہلیہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھاجو اب ختم ہو گیا ہے۔

مزید :

کھیل -