زونگ4G کی مفت واٹس ایپ آفر انڈسٹری کی سب سے بڑی آفر

زونگ4G کی مفت واٹس ایپ آفر انڈسٹری کی سب سے بڑی آفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)زونگ4G کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی مفت واٹس ایپ آفر نے پاکستانی ٹیلی کام انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس بے مثال آفر کو صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔واضح رہے کہ زونگ4G نے ایک ماہ قبل یہ آفر متعارف کی تھی جس کے تحت زونگ 4G کے صارفین دنیا بھر میں موجود اپنے عزیز و اقارب سے بذریعہ واٹس ایپ رابطے میں رہتے ہوئے مفت میسج، آڈیو اوروڈیو کالنگ اور وڈیو شیئرنگ و ڈاؤن لوڈنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے سب سے تیز اور وسیع ترین نیٹ ورک زونگ4G نے اپنے صارفین کو رابطے کی ایسی سہولت فراہم کی ہے جو کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے اب تک کی سب سے بہترین آفر ہے۔گزشتہ چند ماہ سے ملک میں 4G سروسز میں مقابلہ کا رجحان بڑھ رہا ہے،مگر زونگ4G مستحکم مالی پوزیشن اورمضبوط تکنیکی بنیاد کی حامل دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی چائینہ موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہونے کے ناطے اپنے صارفین کیلئے اپنی سروسز کے معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ اس آفر کی کامیابی پر زونگ4G کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز اینڈ سٹریٹجی مسٹر ماہم درد کا کہنا تھا کہ صارفین کو مفت؂ واٹس ایپ فراہم کرنا ایک واضح مثال ہے کہ ہمارے صارفین ہمارے لیے سب سے پہلی ترجیح ہیں۔ہم اپنے صارفین کیلئے لامحدود سروسز فراہم کرنے کے خواہاں رہتے ہیں۔

ہمارا 4G نیٹ ورک ملک کا سب سے بہترین نیٹ ورک ہے تاہم ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین ہماری سروسز سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائیں اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائیں۔
زونگ4G اس وقت پاکستان میں 4G مارکیٹ کے70 فیصد شیئر کا حامل ہے۔زونگ4G اپنے صارفین کو موبائل فون کے ذریعے ایک مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتا ہے جہاں صارفین کو ٹیکنالوجی کی تمام سہولیات میسر ہوں۔ اسی عزم کے تحت کمپنی اپنے تمام نیٹ ورک کو 4G پر منتقل کر رہی ہے۔اپنی سروسز کو وسعت دیتے ہوئے زونگ4G اس وقت ملک کے 300 سے زائد شہروں میں 4G کی تیز ترین سروسز فراہم کر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ زونگ4G ملک بھر کے لاکھوں صارفین کی زندگیوں کا ڈیجیٹل پارٹنر بن چکا ہے۔

مزید :

کامرس -