خواہش تو یہ بھی ہے کہ ۔۔۔!

خواہش تو یہ بھی ہے کہ ۔۔۔!
 خواہش تو یہ بھی ہے کہ ۔۔۔!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جب بھی سولہ دسمبر کا دن آتا ہے پوری پاکستانی قوم رنج و غم میں مبتلا ہو جاتی ہے اور شدت جذبات سے آنکھیں نم بھی ہو جاتی ہیں اور آج ایک دفعہ پھر سولہ دسمبر کی تاریخ آئی اور آکے گزر گئی ۔جی ہاں سولہ دسمبر۔

اگر کہا جائے کہ سولہ دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا تو غلط نہ ہو گا جی ہاں یہ وہی دن ہے جب پشاور میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر معصوم سے بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس پر ایک بار پھر سارا ملک سوگوار رہا، جی ہاں معصوم ننھے فرشتوں کو بھی ظالموں نے نہ بخشا تھا اور معصوم پھولوں کی کلیوں کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا تھا ۔

معصوم پھولوں پر گولیاں چلائیں انہیں خون میں نہلایا گیا شہید کیا اور اور آج ایک دفعہ پھر سولہ دسمبر آئی تو معصوم سے پھولوں کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور اس موقع پر تمام پاکستانی قوم پھر غمگین رہی ننھے منے معصوم سے پھولوں کی یاد میں آنسو بہاتی رہی، سوگ منا تی رہی، شمعیں جلا کر ننھے معصوم پھولوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


جی ہاں سولہ دسمبر جب بھی آتا ہے تو سانحہ پشاور کی یاد دلاتا ہے۔ ان کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جاتی ہیں اور دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔ جی ہاں اور آج ایک دفعہ پھر سولہ دسمبر تمام پاکستانیوں کو رنجیدہ کر گیا ہے۔

تاہم ہمارے دلوں سے بھی بے ساختہ یہ دعا نکلتی ہے کہ اللہ پاک ناحق بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو عقل سلیم عطا فرما ئے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد سے گریزاں رہیں تاہم خواہش تو یہ بھی کہیں دل میں موجود ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور یقیناًایسا ہو چکا ہے جی ہاں یہ ہماری بہادر پاک فوج کا بے مثال کارنامہ ہے، جس نے شب و روز محنت کر کے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اور جو دہشت گرد رہ گئے تھے، انہیں پیارے وطن پاکستان سے دم دبا کر بھاگنے پہ مجبور بھی کیا۔

جی ہاں دوستو! یہ ہماری فوج کا بے مثال کارنامہ ہے کہ آج پاکستانی قوم بھی سکھ اور سکون کا سانس لے رہی ہے اور خوشیوں بھرے دن بھی گزار رہی ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ کرے پاکستانی قوم ہنستی کھیلتی رہے اور ہمارے پیارے وطن میں مکمل طور پر امن قائم رہے اور ہم خوشیوں بھرے دن مناتے رہیں ۔آمین ثم آمین

مزید :

کالم -