کوئین میری کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے
کوئین میری کالج لاہور میں 109واں سالہ سپورٹس ڈے کا انعقاد ہوا۔ جس میں بیگم وزیر تعلیم پنجاب مسز صوفیہ رضا علی گیلانی نے بطور مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم صاحبہ کے ہمراہ شرکت کی ۔ اور کیک کاٹا تقر یب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ سکول وکالج کی طالبات نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مریم صاحبہ نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ جس میں کالج کی غیر نصابی اور سالانہ کارکردگی میں شاندار کامیابی پر خاص طور پر روشنی ڈالی۔جونئیر سکول کی طالبات نے پی ٹی کامظاہرہ پیش کیا اور رنگ ریس میں حصہ لیا۔ طالبات نے کراٹے ایروبکس اور جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ طالبات نے جوش وخروش کے سا تھ رنگ ریس ،لیگ ریس، تھری لیگ ریس ،چاٹی ریس، اور رسہ کشی میں حصہ لیا۔پاک ترک دوستی کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے طالبات نے خو بصورت فن کے ذریعے چینی ثقافت کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی بیگم وزیر تعلیم پنجاب مسز صوفیہ رضا علی گیلانی نے طالبات سے خطاب کیا۔ اور کالج کی کارکردگی اور خاص طورپر کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم کی کاوشوں کی خوب سراہا۔ انہون نے کہا تعلیم وتر بیت کے ساتھ بچوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ کھیل کود بچوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ صحت مند جسم صحت مند دماغ کا ضامن ہے۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا۔ کہ جدید ٹیکنا لوجی کے زیادہ استعمال سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما متاتر ہورہی ہے اس لیے بچوں کی نشوونما کے لیے غیر نصابی سر گرمیاں بہت ضروری ہیں۔ پنجاب گورنمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اس حوالے سے کافی کام کررہی ہے۔ نوجوانوں کی ترقی اور سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے پنجاب گورنمنٹ جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا زندگی کی ہر دوڑ میں کامیاب ہونے کے لیے صحت مند رہنا بہت ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزشن حاصل کرنے والی طالبات کے درمیان شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
