اداکار علی رحمن خان کا شوبز کی خاطر نوکری قربان کرنے کا فیصلہ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار علی رحمن خان نے شوبز کی خاطر نوکری قربان کردی ہے۔علی رحمن خان نے نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’رشتے کچھ ادھورے سے‘‘ کے ذریعے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کا پہلا ہی ڈرامہ ہٹ ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے محبت اب نہیں ہوگی اور دیار دل میں بھی کام کیا جبکہ ان کی پہلی ہی فلم’’ جانان‘‘ بھی سپرہٹ ہوئی تھی اور اب جلد ہی ان کی دوسری فلم ’’پرچی‘‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے علی رحمن خان اقوام متحدہ میں دس سال سے ملازمت کررہے تھے لیکن شوبز کی مصروفیات بڑھنے کی وجہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ملازمت چھوڑ دی جس کے بعد اب شوبز مکمل وقت دیں گے۔
