ملائکہ شراوت کو کرایہ نہ دینے پر پیرس اپارٹمنٹ سے نکال باہر کردیا گیا
پیرس (آئی این پی)بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ ملِکا شراوت اور ان کے فرانسیسی بوائے فرینڈ سِرل اوگجن فین کے بارے میں ایک حیران کن خبر سامنے آگئی۔ اس خبر میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس مکان کا کرایا دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بولی وڈ اداکارہ ملِکا شراوت ان دنوں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پیرس کے ایک اپارٹمنٹ میں کافی عرصے سے رہ رہی ہیں۔ تاہم ان کے پاس مکان کا کرایا نہ ہونے کی وجہ سے مکان مالک نے دونوں کو گھر سے باہر نکال دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان پر 80 ہزار یورو یعنی 64 لاکھ بھارتی روپے کرایا چڑھ گیا تھا جسے وہ ادا نہ کرسکے اور مالک کی جانب سے گھر بدر کردیئے گئے۔بولی وڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ سے ملِکا شراوت کافی عرصے سے پیرس کے سکسٹین اراؤنڈنٹ ایریا میں رہائش پذیر ہیں جسے بے حد پوش ایریا مانا جاتا ہے۔
