حکومت نے مہنگائی کم کی نہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا،مہرین انور

حکومت نے مہنگائی کم کی نہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا،مہرین انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نہ تو لوڈ شیڈنگ ختم کرسکی ہے اور نہ ہی مہنگائی پر قابو پاسکی ہے ، لوڈشیڈنگ سے چھوٹے صوبے اب بھی متاثر ہورہے ہیں اور مہنگائی نقطہ عروج کو چھو رہی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ سے عوام سخت پریشان ہیں ، حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان پر عمل نہیں کرسکی ، حکومت نے دباؤ سے نکلنے کے لئے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا اور یہ اعلان دوسرے اعلانات کی طرف حقیقت نہ بن سکا،حکومت کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ،ملک بھر میں لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ تاحال جارہی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے اعلانات نہ کئے جائیں تو زمینی حقائق سے مطابقت نہ رکھتے ہوں اس طرح کے اعلانات سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت عوام کو دھوکا دینا بند کرے ۔