قوم کو سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،شاہ اویس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اہل قرار دینے کے فیصلے پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کی طرح پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کیوں نہیں کئے جاتے۔ 16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ سقوط ڈھاکہ کے سانحہ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ آج پھر بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ عوام کے حق حکمرانی کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔ قوم آرمی پبلک سکول کے معصوم شہیدوں کو کبھی نہیں بھول سکتی۔ سانحہ سقوط ڈھاکہ سیاستدانوں اور فوج کی اجتماعی غلطیوں کا نتیجہ تھا۔ بھارت پاکستان توڑنے کی سازش کا حصہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ہر وقت ایمپائر کی انگلی کے اشارے کے منتظر رہنے والے سیاستدان جمہوریت کی قبر کھود رہے ہیں۔ ایک ہی نوعیت کے دو کیسوں میں سپریم کورٹ کے متضاد فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ سازش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔ سیاسی فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے عدلیہ میں ہو رہے ہیں۔
شاہ اویس
