عمران خان عوام اور عدلیہ سے سرخرو ہو گئے،ملک عثمان حمزہ
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان عوام اور عدلیہ دونوں عدالتوں سے سرخرو ہو گئے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے عمران خان کو اب ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بھی صادق اور امین قرار دیدیا ہے انہوں نے ایک ایک پائی کی منی ٹریل ثابت کی اور ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ پر تھے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے اور جھوٹے قرار پائے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے کرنے والی نواز لیگ نے نمائشی منصوبوں پر بے دریغ سرمایہ لٹاتے ہوئے ملکی معیشت کو تباہی کے کنارے لاکھڑا کیا ہے اور دنیا بھر کے ممالک کا مقروض بنا کررکھ دیا ہے ۔
عثمان حمزہ
