سانحہ آرمی سکول کی تیسری برسی کے حوالے سے سنت نگر پارٹی آفس میں تقریب

سانحہ آرمی سکول کی تیسری برسی کے حوالے سے سنت نگر پارٹی آفس میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف این اے 120کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کی تیسری برسی کے حوالے سے سنت نگر پارٹی آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی ،تقریب سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو پی ٹی آئی سلام پیش کرتی ہے ،شہداء قوم کے ہیرو ہے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی سی کے شہداء کی قربانیوں کی کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ، آرمی پبلک سکول کے بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے ، شہداء کے خاندانوں کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہے ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں نہتے معصوم بچوں کو انتہائی بر بریت اور سفاکیت کا نشانہ بنایا ان معصوم بچوں کی قربانیوں سے پوری قوم اکٹھی ہوئی ،دہشت گردی کی جنگ میں فوجی جوانوں ، افسروں اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، اس دہشت گردی کی جنگ میں سفاک دہشت گردوں نے نہتے عوام کا خون بہایا ہے ،وہ پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ، تقریب سے عندلیب عباس، ولید اقبال سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ، تقریب میں طارق ثناء باجوہ ،اصغر گجر، نوشین حامد معراج ، شنیلا روت، رخسانہ نوید ، نادرہ عمر ، ڈاکٹر سدرہ ظفر، زبیر نیازی ، میاں ندیم ، رانا نعیم ، رانا نسیم ، محمد ساجد ، رانا تنویر اویس لودھی ، اعظم شہزاد، اصغر علی ، محمد تجمل ایڈوکیٹ، رانا اختر حسین اور عمران سکندر سمیت بڑ ی تعداد سمیت کارکنوں نے شرکت کی اور سانحہ اے پی سی سمیت دیگر شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ۔