حسن علی اور شاداب خان کا ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز سے معاہدہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) دونوں قومی کرکٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے اگلے سال فروری میں ہانگ کانگ جائیں گے۔حسن علی اور شاداب خان پر انٹرنیشنل لیگز کی گویا بارش ہی ہو گئی ہے۔ دونوں کرکٹرز کا ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ فاسٹ باؤلرحسن علی آئی لینڈ یونائیٹڈ ٹیم سے منسلک ہو گئے ہیں، یہ فرنچائز پاکستانی بزنس مین علی نقوی کی ملکیت ہے جو پاکستان سپرلیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی مالک ہیں۔
