والدین اور دادا ،دادی کے سامنے سنچری بنانا باعث فخر لمحہ ہے،مچل مارش
پرتھ (نیٹ نیوز ) آسٹریلوی بلے باز مچل مارش نے انگلینڈ کے خلاف کیریئر بہترین 181 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پہلی ڈبل سنچری مکمل کرنے کا اعزاز بھی پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور دادا دادی کے سامنے سنچری بنانا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، مجھے کافی عرصے سے اس اننگز کا انتظار تھا۔
، پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر خوشی کو الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتا، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اس طرح کی اننگز کھیل کر ٹیم کیلئے کردار ادا کروں۔
