پختونز نے بنگال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6وکٹوں سے ہرادیا

پختونز نے بنگال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6وکٹوں سے ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(نیٹ نیوز)شارجہ میں کھیلی جانے والی ٹی 10لیگ کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں پختونز نے بنگال ٹائیگرز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست 6وکٹ سے شکست دے دی۔پختونز نے ٹاس جیت کر بنگال ٹائیگرز کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے جس میں ڈیوڈ ملر کے26گیندوں پر68رنز نمایاں ہیں جس میں 7چھکے اور3چوکے شامل ہیں۔ہدف کے تعاقب میں شاہد آفریدی کی ٹیم پختونز میدان میں اتری تو احمد شہزاد اور تمیم اقبال نے بنگال ٹائیگر ز کو تگنی کا ناچ نچادیا،احمد شہزاد نے 38رنز بنائے۔پختونز نے ہدف مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،جس میں احمد شہزاد کے 38رنز کے علاوہ فخر زمان کے 31اور شاہد آفریدی کے23رنز نمایاں ہیں۔