ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ،ویسٹ انڈین سکواڈ کا اعلان

ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ،ویسٹ انڈین سکواڈ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ ، بارباڈوس(نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور مہمان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں مارلن سیمیولز، الزاری جوزف اور سنیل نارائن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بننے والے شیلڈن کوٹریل اور وکٹ کیپر چیڈوک والٹن کو سیمیولز اور الزاری جوزف کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ون ڈے اسکواڈ: جیسن ہولڈر(کپتان)، جیسن ہولڈر، شیمرون ہٹمیئر، رونسفورڈ بیٹن، شینن گیبریئل، کرس گیل، کائل ہوپ، شے ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ایون لوئس، نکیتا ملر، ایشلے نرس، روومین پاول، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز۔ٹی20 اسکواڈ: کارلوس بریتھ ویٹ،(کپتان)، سیمیول بدری، رونسفورڈ بیٹن، ریاد ویمرت، آندرے فلیچر، کرس گیل، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، روومین پاول، شے ہوپ، جیروم ٹیلر، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں ۔