مسٹراینڈ جونیئرمسٹرلاہور باڈی بلڈنگ کے مقابلے آج ہونگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن لاہور کے زیراہتمام مسٹراینڈ جونیئر مسٹر لاہور باڈی بلڈنگ کے مقابلے آج لاہور میں ہونگے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زورو شورسے جاری ہیں اور اس میں لاہور ڈویژن کے تن ساز حصہ لیں گے جن میں ننکانہ صاحب، شیخوپورہ،قصور اور لاہور شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی کی منظوری دے دی ہے اور یہ ٹورنامنٹ رجسٹرڈ ہونگے، ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
