ایشین نیٹ بال ٹرافی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج فائنل میں ٹکرائیں گی
کراچی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ایشین نیٹ بال چیمپئن کے سیمی فائنل میں سنگاپور کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا جب کہ ٹرافی کے لیے ٹیم کا آج روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار مقابلے کے بعد سنگاپور کو 63 کے مقابلے 75 گول سے زیر کرلیا، اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ اورسخت مقابلے کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن ملائیشیا کو 44 کے مقابلے47 گول سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان نے بھارت پر 41۔70 کے واضح مارجن سے غلبہ حاصل کیا تھا۔
، ایونٹ میں پاکستانی سائیڈ اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے۔
