پشاور ٗگیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ٗ 11افراد زخمی
پشاور (این این آئی)پشاور کی مصروف شاہراہ چارسدہ روڈ پر سلنڈر کے دھماکے میں ایک گاڑی تباہ اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی بھرتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹ گیاجس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
گیس سلنڈر
