کسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں کی کسٹم محصولات میں گھپلوں کے الزامات پر نیب میں طلبی چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی ) کسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں نے کسٹم محصولات میں گھپلوں کے الزامات کے تحت نیب میں اپنی طلبی کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔رامش انٹرنیشنل، ذیشان انٹرپرائزز اور وسیم انٹرپرائزز کے مالکان نے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا ہے ، درخواستوں میں چیئرمین نیب او ڈی جی نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے 2011ء اور 2012ء کی کسٹم محصولات میں گھپلوں کی انکوائری شروع کر رکھی ہے جبکہ کسٹمز عدالت میں گھپلوں کے خلاف مقدمہ 2013ء سے زیر سماعت ہے اور کسٹمز کے مقدمہ میں پان کے پتوں کی امپورٹ میں کسٹمز ڈیوٹی ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر نیب
نے غیر قانونی طور پر کسٹمز ایجنٹ طارق نعیم، محمد ذیشان اور محمد وسیم کو طلبی کے نوٹسز بھجوائے ہیں اور خدشہ ہے نیب لاہور درخواست گزاروں کو گرفتار کر لے گا۔
نیب میں طلبی چیلنج
