سیاسی حالات خطرناک، دنگل کہیں گھمسان کی جنگ میں نہ بدل جائے، رحمن ملک
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی حالات خطرناک ہیں،کل کے فیصلوں کے بعد معاملہ یہیں نہیں رکنا، جو دنگل شروع ہوا ہے کہیں وہ گھمسان کی جنگ میں نہ بدل جائے،اگر گھمسان کی جنگ شروع ہوئی تو نقصان جمہوریت کو ہوگا سیاستدان بیٹھ کر اپنی حد مقرر کریں۔ اپنے بیان میں رحمان ملک نے کہاکہ جو دنگل شروع ہوا ہے وہ گھمسان کی جنگ میں نہ بدل جائے۔ اگر گھمسان کی جنگ شروع ہوئی تو نقصان جمہوریت کو ہونا ہے۔ سیاستدان بیٹھ کر اپنی حد مقرر کریں۔ سیاستدانوں کے اختیارات کے قانونی سقم قانون سازی سے دور کریں۔ سینیٹر، آج پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جو کر سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کل نہ کر سکیں۔ موجودہ چیف جسٹس جب سے آئے ہیں انصاف کا ترازو نہیں چھوڑا۔حدیبیہ پیپر کیس لگنے کا چیف جسٹس کو نہیں پتہ تھا تو ہمیں یقین کر لینا چا ہئے، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو مشورہ ہے کہ عدلیہ اور اداروں پر تنقید بند کریں۔ جہانگیر ترین نے جنرل سیکرٹری شپ سے مستعفی ہو کر بہتر فیصلہ کیا۔ مشکل لگتا ہے کہ جس قانون کی مخالفت کی اس کے تحت جہانگیر ترین کو جنرل سیکرٹری رہنے پر مجبور کریں۔ اگر اس قانون کی مخالفت نہ کی ہوتی تو آج فائدہ تحریک انصاف کو بھی ہوتا۔ جے آئی ٹی کے نام ان خدشات کا اظہار کیا تھا جو خدیبیہ پیپلز ملز پر فیصلے سے واضح ہوا۔
رحمن ملک
