گجرات:ٹریفک حادثہ میں نرس جاں بحق
گجرات(بیورورپورٹ)نجی ہسپتال میں بطور نرس کام کرنیوالی ایک خاتون لالہ موسی کے علاقے کوٹلہ قاسم کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی فتہ بھنڈ کی رہائشی خاتون ثمرہ نواز مقامی ہسپتال میں بطور نرس فرائض نبھاتی تھی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ ریلوے لائن پر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئی عینی شاہدین کے مطابق خاتون اپنے موبائل فون پر بات کررہی تھی ریلوے ٹریک کے قریب کھیلنے والے بچوں نے خاتون کو آوازیں دیکر ٹرین کی آمد کے بارے آگاہ کرنیکی کوشش کی گئی مگر اس نے ان سنی کر دی اور حادثہ رونما ہو گیا خاتون کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
