مریدکے: شارٹ سرکٹ کے باعث تاجر کے گھرآگ بھڑک اٹھی
مریدکے ( نامہ نگار)مریدکے محلہ احمد پورہ میں کپڑے کے تاجر کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ریسکیو 1122اور ایف آ ئی ایف کے جوانوں کے آگ بجھانے سے قبل سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اہل خانہ گھر پر نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے ۔ بجلی کا سر کٹ شارٹ ہونے کے باعث گھر میں آگ لگی۔ چھ لاکھ کے گھریلو قیمتی سامان سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی بھی راکھ بن گئے۔تاجر ناصر صدیق۔ بتایا جا تا ہے کہ گزشتہ روز مریدکے محلہ احمد پورہ میں ناصر نامی کپڑے کے ایک تاجر کے گھر میں اس وقت بجلی کا سر کٹ شارٹ ہو نے سے اچانک آ گ بھڑک اٹھی جب اہل خانہ گھر پر موجود نہ تھے۔جب تک اہل خانہ اور ریسکیو 1122کا عملہ اور ایف آئی ایف کے جوان گھر پر پہنچے سارا سامان جل کر راکھ بن چکا تھاتاہم ریسکیواور ایف آ ئی ایف کے جوانوں نے تنگ گلیاں ہونے کے باوجود نہ صرف آ گ بجھانے کی پوری کوشش کی بلکہ آگ کو مزید دوسرے گھروں تک بڑھنے سے بھی روکا۔ اس دوران اہل محلہ نے بھی آگ پر قابو پانے میں ریسکیو کے عملہ کا بھر پور ساتھ دیا۔ ناصر نامی تاجر نے میڈیا کو بتایا کہ گھر یلو قیمتی فر نیچر۔کپڑے اور دیگر سامان سمیت نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے بھی نزر آتش ہو گئے۔نقصان کی کل مالیت کا اندازہ تاجر کے مطابق چھ لاکھ روپے سے زائد ہے۔
