مذاکرات کے لیے شمالی کوریا ہتھیار سازی کے تجربات بند کرے، ٹلرسن

مذاکرات کے لیے شمالی کوریا ہتھیار سازی کے تجربات بند کرے، ٹلرسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک بار پھر اپنا یہ موقف دوہرایا ہے کہ شمالی کوریا کو مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے اپنے ہتھیار سازی کے تجربات بند کرنا ہوں گے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہی۔ ٹلرسن رواں ہفتے کے آغاز پر بھی امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بغیر کسی پیشگی شرط کے براہ راست مکالمت شروع کرنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس خود کو ملکی وزیر خارجہ کے ان بیانات سے دور رکھتے ہوئے واضح کر چکا ہے کہ اب شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا وقت نہیں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -