جرمنی میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار
برلن (اے پی پی)جرمنی کی ریاست بادن ورتم برگ میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تاہم فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والوں بارے کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق فرینکفرٹ سے پرواز کرنے والے اس طیارے "سیسنا سائٹیشن 510" کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام سوا 6 بجے ریاست بادن ورتم برگ کے قصبے راونز برگ کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔تا ہم حادثے میں ہلاک یا پھرزخمیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ طیارے کے حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
