سوال یہ کہ عدلیہ وضاحتیں کیوں پیش کر رہی ہے

سوال یہ کہ عدلیہ وضاحتیں کیوں پیش کر رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ فیصلے دینے میں سپریم کورٹ کا دوہراہ معیار سامنے آیا ہے جس کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے اور فیصلے ماننے کے لئے تیار نہیں ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وضاحتیں کیوں پیش کرنا پڑ رہی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ آذاد ہو خود مختار ہو آزادانہ فیصلے ہوں آئین و قانون کی روشنی میں مسلم لیگ (ن) وہ پہلی جماعت تھی جس کے قائد نوازشریف نے عدلیہ کی آزادی کے لئے لانگ مارچ کیا وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کے عدلیہ بتائے کے کون دباؤ ڈال رہا ہے ہم ساتھ دیں گے مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور کرتی رہے گی لیکن عمران خان اور جہانگیر ترین کے حوالے سے سامنے آنے والے فیصلے سے عوام کہہ رہی ہے کہ یہ فیصلوں کا دوہرا معیار ہے انہوں نے کہا کے ہم ملک کے اندر قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں اس کے لئے (ن) لیگ نے ہمیشہ آواز بھی بلند کی اور میدارن میں بھی نکلی انہوں نے کہا کے چیف جسٹس آف پاکستان کا یہ بیان کہ عدلیہ کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کرے گی خوش آئین بات ہے لیکن قوم جاننا چاہتی ہے کہ دباؤ کون ڈال رہا ہے وہ ان لوگوں کو سامنے لائیں جو دباؤ دڈالتے ہیں ہم ساتھ دیں گے ۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ آخر -