میاں نوازشریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

میاں نوازشریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کیلئے استثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لند ن رو ا نہ ہوگئے تھے۔جیونیوز کے مطابق نوازشریف قومی ایئر لا ئن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے ہفتہ کی شام 7 بجکر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے اورآج صبح 8 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ آئیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کیساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی پاکستان آئیں گے۔
نواز شریف واپسی