ریل گاڑی کی کوئی بوگی تین سال بعد بوسیدہ نظر نہیں آئے گی : سعد رفیق

ریل گاڑی کی کوئی بوگی تین سال بعد بوسیدہ نظر نہیں آئے گی : سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تین سال بعد ریل گاڑی کی کوئی بوگی بوسیدہ نظر نہیں آئے گی، 10سے 15سال میں ریلوے کا شکار بہتر اداروں میں ہو گا، جلدی کا کام خراب ہوتا ہے، مطمئن ہو کر کام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سے کے سی آر پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔ہفتہ کو خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ریل گاڑی کی کوئی بوگی بوسیدہ نظر نہیں آئے گی، ریلوے کی مزید بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، ریلوے کی بہتری کیلئے کچھ کمپنیوں سے معاہدے ہوئے ہیں، 10سے 15سال میں ریلوے کا شکار بہتر اداروں میں ہو گا، کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ اب ٹھیک ٹریک پر آگیا ہے، جلدی کا کام خراب ہوتا ہے، مطمئن ہو کر کام کر رہے ہیں، سی پیک کا بڑا حصہ ریلوے سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی گزشتہ حکومت کو کے سی آرمیں دلچسپی نہیں تھی، وزیر اعلیٰ سندھ سے کے سی آر پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے، نیشنل ریلوے اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں کے ڈیزائن ایک ہی کمپنی بنا رہی ہے۔
سعد رفیق