اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس کل باچا خان مرکز میں ہوگا

اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس کل باچا خان مرکز میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ ، تمام اضلاع بشمول فاٹا اور ایف آرز کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کا اہم اجلاس 18دسمبر بروز پیر صبح دس بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں فخر افغان باچا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کی آئندہ برسی تقریبات کی تیاری اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئینگے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کابینہ کے تمام ممبران اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے